English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی وزارت حج نے حج تشہیری مہم میں’وی آ ئی پی‘کا لفظ استعمال کرنے پر پا بندی لگا دی 

share with us

مقامی عازمین حج کی آئندہ ہفتے سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ،وزارت حج 


جدہ:09؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کیلیے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لیے عمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔وزارت حج نے مقامی سطح پر حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سروسز کے حوالے سے ’وی آئی پی‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔ ہر کمپنی عازمین کی رجسٹریشن کے وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن نمبر، لائسنس نمبر اور مجاز تعداد کا واضح الفاظ میں ذکر کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا