English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں کمارسوامی حکومت سے اقلیتیں کیوں ہیں ناراض؟

share with us

بنگلورو:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کی اتحادی حکومت کو تقریباً ایک ماہ ہوا ہے، لیکن اس حکومت کے تئیں ابھی سے ہی اقلیتوں میں ناراضگی دیکھنے کو ملنے لگی ہے۔ ابھی کچھ دنوں قبل تک کئی مسلم ممبران اوران کے حامی وزیرنہ بنائے جانے کو لے کر ناراضگی ظاہر کررہے تھے۔ تو اب بجٹ میں اقلیتوں کا ذکر نہ کئے جانے کو لے کر ناراضگی ہے۔اب اسی ضمن میں کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نصیر احمد نے نیوز18اردو سے خاص بات چیت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ کرناٹک میں اقلیتوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاستی اقلیتی کمیشن حکومت سے اقلیتوں کی نمائندگی کرے گا اورہم اقلیتوں کے جذبات سے وزیراعلی کو واقف کرائیں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت یا افسروں سے کوتاہی ضرور ہوئی ہے۔ بجٹ پر جواب کے وقت وزیراعلی کو وضاحت کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی لیڈروں سے اقلیتی کمیشن نے بات چیت کی ہے۔

نصیراحمد کے مطابق اقلیتوں میں پائی جانے والی ناراضگی سے مخلوط حکومت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھی واقف کیا جائے گا۔  کانگریس اور جے ڈی ایس اپنےانتخابی  منشورکے وعدوں کو پورا کریں اور اقلیتوں کے ساتھ ہوئی ناانصافی کوجلد سے جلد دور کریں۔واضح رہے کہ کمار سوامی حکومت کے خلاف اقلیتوں میں اس وقت ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا جب بجٹ کے دوران وزیراعلیٰ نے ایک بار بھی اقلیتوں کا ذکر نہیں کیا۔ اس پر کانگریس کے مسلم ممبران اسمبلی نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہ ناراضگی ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے، اس لئے ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ اقلیتوں کی ناراضگی 2019 لوک سبھا انتخابات میں بھاری پڑسکتاہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا