English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر روکے گئے جہاز کو چھوڑ دیا ، عرب اتحادکی تصدیق

share with us

صنعاء :08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ کی بندر گاہ پر ایک جہاز ’’جی میوس‘‘ کو 62 روز تک روکے رکھنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اتحاد نے کہا کہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر چار اور جہاز بھی لنگر انداز ہو چکے ہیں اور ان پر لدا ہوا سامان اتارا جارہا ہے جبکہ بندرگاہ پر چار اور جہاز داخلے کے منتظر ہیں۔ادھر الصلیف کی بندرگاہ پر بھی دو بحری جہاز داخلے کے منتظر ہیں ۔ان میں ایک لنگرانداز ہونے کے انتظار میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا