English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 13لاکھ59ہزار345غیر قانونی تارکین گرفتار

share with us

یہ اعداد وشمار26صفر1439سے 21شوال 1439تک کے ہیں، غیر قانونی تارکین سے
پاک وطن مہم کے تحت مملکت کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائی جاری ہے،مشترکہ سیکیورٹی فورس کا بیان


ریاض:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 13لاکھ59ہزار345تارکین کوگرفتار کیا گیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق ان میں سے 10لاکھ17ہزار427 تارکین اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، 2لاکھ33ہزار125تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے جبکہ ایک لاکھ8ہزار 793تارکین سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔مشترکہ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ یہ اعداد وشمار26صفر1439سے 21شوال 1439تک کے ہیں۔ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت مملکت کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہم کے دوران اب تک 21ہزار 112افراد کو غیر قانونی طور پر دراندازی کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ان میں سے 52 فیصد کا تعلق یمن سے تھا، 45فیصد ایتھوپین تھے جبکہ 3فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے تھے۔اسی طرح882افراد گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے یا انہیں مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں اب تک 2254افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 446سعودی شہری ہیں۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار شدگان میں سے 419افراد کے ساتھ قانونی کارروائی کرنے کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ 27سعودی شہری ابھی تک قید میں ہیں۔ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 3لاکھ46ہزار976تارکین کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا