English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوری لنکیش قتل معاملہ :ایف آئی آر میں مزید چا ر نام کئے جائیں گے شامل

share with us

بنگلور:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)صحافی گوری لنکیش کے قتل کی سازش میں چار دیگر مشتبہ افراد بھی شامل تھے۔ایس آئی ٹی گوری لنکیش کے قتل کے سازش کی تفتیش کر  رہی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون صحافی کے قتل کی سازش میں چار دیگر افاطلاعات کے مطابق، ایف آئی آر میں اب مزید چار نام شامل کیے جائیں گے۔ ایس آئی ٹی کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ چار افراد خاتون صحافی کے قتل کی منظم سازش رچنے میں شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ملزم پرشو رام واگمارے کو قتل سے دو ماہ قبل جولائی 2017 میں دو افراد نے بندوق چلانے کی ٹریننگ دی تھی۔واگمارے کو بیلگام ضلع کے جنگلوں میں ایک ایئر گن پسٹل چلانے کی مکمل تربیت دی گئی تھی۔اس معاملے میں ایس آئی ٹی کو انتہائی اہم ثبوت ہاتھ لگے ہے۔ قتل کے لیے استعمال کی جانے والی بندوق جہاں چھپائی گئی تھی وہاں بالوں کا گچھا ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بندوق بنگلو روکے ایک مکان میں چھپائی گئی تھی۔ وہیں سے بالوں کا گچھا بھی برآمد ہوا ہے۔بالوں کو میڈیکل تفتیش کے لیے بھیجا جائےگا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اس بال کا تعلق کس ملزم سے ہے۔واضح رہے کہ ایک خاص سخت گیر ہندو تنظیم کو گوری لنکیش کے قتل کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے۔ تنظیم کی ہٹ لسٹ میں 37 نام شامل تھے، جس میں گوری لنکیش سر فہرست تھیں۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ ملزم امول کالے سے برآمد ہوئی ڈائری کی تحریر تفتیش کے لیے بھیجی گئی ہے۔حالانکہ  ایس آئی ٹی کو قتل میں استعمال کیے گئے اصل ہتھیار اور بائیک کا سراغ اب تک نہیں ملا ہے۔راد بھی شامل ہیں۔ اب تک ایف آئی آر میں 7 ملزمان میں درج 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا