English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ : مچھلیاں پکڑنے کے دوران لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش سمندر سے بازیافت 

share with us

کمٹہ 04؍ جولاائی 2018( فکروخبرنیوز) ہبن گیری سمندر میں ماہی گیری کے دوران لاپتہ ہونے والے احمد ملا کی لاش آج صبح قریب دس بجے بازیافت کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق کل صبح یہ شخص مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے سمندر میں اترا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اپنے ساتھ لے گیا جالا ساحل پر موجود ہے لیکن مچھلیاں پکڑنے گیا شخص لاپتہ ہے۔ صبح سے ہی سے سمندر میں اس کی تلاشی شروع کی گئی ، سمندر میں طغیانی کی وجہ سے تلاشی کے عمل میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ رات بھر بھی تلاشی کا عمل جاری رہااور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی رات ساحل پر گذاری۔ جیسے ہی سورج طلوع ہوا تو تلاشی کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے کچھ چھوٹی کشتیاں ہمت کرتے ہوئے سمندر میں اتاری گئیں ۔ قریب صبح دس بجے سمندر سے لاش بازیافت کرلی گئی ۔پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ظہر بعد ڈیڑھ بجے نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا