English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئے پل کا کام ہونے تک عارضی پل بنانے کا شرالی پنچایت میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ 

share with us

بھٹکل 03؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) تعلقہ کے شرالی علاقہ میں کثیر آبادی علاقہ کو شیرالی سے جوڑنے والے عارضی پل کے بہہ جانے کے بعد عوام کو درپیش مسائل کو سامنے دیکھتے ہوئے ایک عارضی سڑک بنائے جانے کا فیصلہ آج شرالی پنچایت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں عوام کو ہونے والی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے سابق پنچایت ممبر نجیب نے کہا کہ پل کے اس پار ایک بڑی آبادی سکونت پذیر ہے جن کو ہر چھوٹے چھوٹے کام کے لیے شرالی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں پل کے نہ ہونے سے عوام کو ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہر ایک کو ہے۔ اسی طرح طلباء بھی وقت پر اسکول نہیں پہنچ رہے ہیں۔ لہذا ان حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایک عارضی پل تعمیر کیا جائے جس سے عوامی مسائل حل ہوجائیں۔ پل کے ٹھیکیدار نے کہا کہ کسی نے انہیں پانی بہاؤ کے سلسلہ میں معلومات فراہم نہیں کی تھی جس کی وجہ سے عارضی پل پانی کے بہاؤ کے سامنے ٹک نہیں سکا ۔ انہوں نے عوامی تکالیف کو دیکھتے ہوئے عارضی سڑک تعمیر کیے جانے کا تیقن دلایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا