English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماں کے انتقال کے صدمہ سے بیٹا انتقال کرگیا ، ایک ہی گھر میں بیک وقت دو جنازے 

share with us

 

بھٹکل 03؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں ایک عجیب وغریب خبر نے ہر ایک کو چونکا دیا ۔ ایک ہی گھر میں بیک وقت دو جنازے رکھے گئے تھے جن کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ان کے مکان پر پہنچی۔ دراصل محی الدین اسٹریٹ میں واقع ایک گھر میں محمد اقبال ملپا کی والدہ آج انتقال کرگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے کسی رشتہ دار کی شادی ایک شادی ہال میں چل رہی تھی اور ان کے رشتہ دار شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ اس دوران انہیں جب شہر بانو کے انتقال کی خبر ملی تو ان کے رشتہ دار محی الدین اسٹریٹ پہنچے جن میں ان کاایک بیٹا محمد اسماعیل بھی تھا۔ گھر میں ماں کا دیدار کرنے کے بعد اس نے اپنے ماں کے انتقال کی خبر دیگر لوگوں کو بھی دے دی ۔ والدہ کی موت کی خبر کا اثر اس پر اس قدر ہوگیا تھا کہ اس پر دل کا دورہ پڑگیا۔ شہر کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد اسے فوری طور پر منگلور منتقل کیا جارہا تھا اس دوران راستے ہی میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ مغرب کے بعد جامع مسجد بھٹکل میں دونوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان میں ماں اور بیٹے کو سپردِ خاک کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا