English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلقہ ورکنگ اسوسی ایشن کی جانب سے اسنیہا اسپیشل اسکول کی میر معلمہ کی تہنیت کی گئی 

share with us

بھٹکل 03؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے پریس ڈے کی مناسبت پر بھٹکل میں اسنیہا اسپیشل اسکول کی میر معلہ مالاتی ادیاور کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ واضح رہے کہ بندر روڈسیکنڈ کراس پر جسمانی اور ذہنی معذور بچوں کے لیے ایک اسکول چلایا جاتا ہے جس میں انہیں بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان بچوں کو سنبھالنا بڑا مشکل کام ہے اور مذکورہ خاتون اپنے دیگر معلمات کے ساتھ مل کر اس کام کو بخوبی انجام دیتی ہے۔ ان کی اس خدمات پر جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ان کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر آر کے بھٹ ، سکریٹری بھاسکر نائک ، سینئر رپورٹر رضوان گنگاولی ، ساحل آن لائن کے ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی ، بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر عتیق الرحمن شاہ بندری ، وارتا بھارتی کے رپورٹر رضا مانوی ، دائے نائک ، فیاض ملا ، فکروخبر کے رپورٹر سہیل ملا وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا