English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے بچوں کو بڑوں اور والدین کا ادب کرنے پر زور دیں اور معاشرہ سے نت نئی رسومات کا خاتمہ کیا جائے 

share with us

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی جانب سے منعقدہ خوبصورت عید ملن پروگرام میں مہمانان کا اظہارِ خیال 

بھٹکل /بحرین03؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی جانب سے28جون 201کو ڈپلومیٹ ریڈیسن بول نامی پانچ ستارہ ہوٹل میں شاندار عید ملن کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز رات دس بجے محمد اسعد ابن محمد الطاف مصباح کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔تلاوت قرآن کا انگریزی ترجمہ محمد عاکف ابن محمد الطاف مصباح نے پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولاناعبدالعزیز صاحب اور بانی اب حسیم اسکول بحرین مولانا شکیل احمد عظیمی ندوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بچوں میں اپنے بڑوں اور والدین کا احترام نکلتا جارہا ہے جو کسی زمانہ میں ہماری تہذیب کا حصہ تھا۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ہمدردان اس کی اہمیت کو سمجھے اور اس طرف توجہ دیتے ہوئے دوبارہ اس چیز کو ہمارے بچوں کے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ مہمانان نے معاشرہ میں بڑھتے ہوئے رسومات کو بھی ختم کرنے پر زوردیا۔ اس عید ملن پروگرام میں بچوں نے اپنے دلچسپ پروگرام بھی پیش کیے جو حاضرین نے بہت سراہا۔ بچوں نے جہاں غیر ضروری اشیاء اور سفر میں تکالیف پیدا کرنے والی اشیاء نہ لے جانے کی بہترین انداز میں نصیحت کی وہیں دوسری جانب ایکشن سونگ سے بھی حاضرین کا دل جیتنے کی کوشش کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ بچوں میں دینی ذوق اور قرآن مجید سے لگاؤ پیدا کرنے والے دس سال یا اس سے کم عمر بچوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے عیدملن تقریب کے کنوینر محمد الطاف کی جانب سے چار گرام سونے کے سکے بطور انعام دئیے گئے اور یہ انعام شما بنت شعیب افریکہ اور عائشہ بنت محمد الطاف مصباح کے حصہ میں آئے۔ امسال تعلیمی ایوارڈفاطمہ بنت احمد دامودی نے حاصل کیا ۔ پروگرام میں کوئز مقابلہ اور ایک منٹ کا پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کیے جانے والے انعامات میں پہلا انعام محمد صابر محتشم ، دوسرا انعام مشتاق ائیکری اور تیسرا انعام رفیع احمد دامودی کے نام رہا۔ ملحوظ رہے کہ مہمانوں کا استقبال جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہر آرمار ندوی نے پیش کی ، نظامت کے فرائض محمد اظہر پیر زادے نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ جماعت کے صدر مولوی عبدالرزاق خلیفہ نے اپنے صدارتی تقریر کے ساتھ تمام مہمانان اور ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا