English   /   Kannada   /   Nawayathi

چٹ فنڈ کے نام پر عوام کو 9کروڑ کا لگا چونا ، معاملہ درج 

share with us

 

منگلورو 02؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) چینئی سے تعلق رکھنے والی چٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی ایک چٹ فنڈ کمپنی کے خلاف شہر کے اکنامکس اینڈ نارکو ٹکس کرائم پولیس تھانہ میں درج شدہ شکایت کے مطابق ضلع کے عوام کو چٹ فنڈ کے نام پر 9کروڑ کا چونا لگایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے بنٹس ہاسٹل روڈ پر اس کا دفتر واقع تھا جہاں پر وہ عوام سے چٹ فنڈ کے نام پر روپئے وصول کیا کرتے تھے۔ عرفات نامی شخص کی جانب سے پولیس تھانہ میں درج شدہ شکایت کے مطابق کمپنی کے ڈائریکٹر کا تعلق منگلور وسے ہی ہے اور اس پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ شروعات میں کمپنی عوام کو منافع دیتی رہی جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس کمپنی میں اپنا سرمایہ لگایا ہے۔ جب شہر کے عوام کی جانب سے لگایا گیا سرمایہ نو کروڑ تک پہنچ گیا تو کمپنی اپنے دفتر پر تالا لگاکر وہاں پر کام کرنے والے افراد فرار ہوگئے۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق کمپنی کے 150سے زائد شاخیں ہیں اور صرف کرناٹک میں 34شاخیں موجود ہیں۔ کمپنی نے 200 افراد سے تقریباً 9کروڑ روپئے جمع کیے تھے۔ درجہ شدہ معاملہ میں عرفات نے وضاحت کی کہ اس نے پچاس لاکھ روپئے کا سرمایہ اس کمپنی میں لگایا تھا۔ جب مجھے اس کمپنی کے بارے میں نقصان کی خبریں پہنچیں تو میں نے چنئی میں موجود مرکزی دفتر جاکر تحقیقات کرنے کی کوشش کی جہاں قفل لگاہوا تھا ، منیجر سمیت سات افراد کے خلاف پہلے ہی سے معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا