English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 12 ماہ بعد اقتصادی بہتری،جی ڈی پی گروتھ میں 1.2فیصد اضافہ

share with us

حکومتی سروز اور فنانشنل سروسز سیکٹر کی غیرمعمولی اقدامات کے باعث اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی،رپورٹ


ریاض :02؍جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ تیل کی قیمتوں اور پیداواری اداروں میں اضافے کے باعث رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں مثبت اقتصادی اشارے سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی گزٹ میں شائع رپورٹ میں کہاگیاکہ جی ڈی پی گروتھ میں 1.2 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چار سہ ماہی میں مسلسل منفی اشاریوں کے باعث سعودی عرب کی معشیت تنزلی کا شکار تھی۔نیشنل اکاؤنٹس پبلکیشن کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل کے شعبے میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2017 کی اسی سہ ماہی میں 4.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب دیگر اداروں میں گروتھ کی شرح 1.6 فیصد رہی جبکہ گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ترقی کا گراف 1.3 فیصد سالانہ تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حکومتی سروز اور فنانشنل سروسز سیکٹر کی غیرمعمولی اقدامات کے باعث اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی، حکومتی سروسز 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.4 فیصد ہی جبکہ فنانشل گروتھ میں 2.1 فیصد اضافہ دیکھنے کا آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل سے متعلق غیر پیداواری اداروں اور کان کنی میں بلترتیب 4.6 فیصد اور 6.3 فیصد اضافے سے مجموعی اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی۔اس بارے میں کہا گیا کہ مذکورہ پیداواری اداروں میں مسلسل کامیابی کی صورت میں سعودی عرب اپنے وڑن 2030 کی تکمیل پوری کرسکتا ہے۔دوسری جانب تعمیراتی شعبے میں تنزلی برقرار رہی، سال 2017 کی چوتھی سہ ماہی میں مذکورہ شعبے میں ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہی جبکہ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں 2.4 ریکارڈ کی گئی۔علاوہ ازیں ریٹیل اور میزبانی کے شعبوں میں بھی 0.5 فیصد مفنی اشارے دیکھنے میں آئے۔واضح رہے کہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرکے سیاحت اور شعبہ انٹرٹینٹمنٹ کو ترقی دینے پر تمام توجہ مرکوز کرلی ہے تاکہ داخلی اخراجات میں اضافہ کیا جا سکے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا