English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی شام میں سعودی عرب کے تعاون سے دماغی امراض کے علاج کا مرکزقائم

share with us

ریاض:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام شمالی شام میں دماغی امراض کے علاج کا ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس ریلیف مرکز کے قیام کا مقصد علاقے میں ذہنی اور نفسیاتی عوارض کے شکار افراد کی طبی مدد کرتے ہوئے ان کی بحال میں مدد دینا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے حلب اور شام کے بعض دوسرے شہروں میں بھی طبی اور ریلیف مراکز قائم کیے گئے تھے مگر انہیں اسد رجیم اور دیگر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔شاہ سلمان ریلیف مرکز کے مطابق شمالی شام کے شہر حلب میں اعزاز کے مقام پر قائم طبی مرکز سے 1200 افراد براہ راست اور 7200 افراد بالواسطہ طورپر مستفید ہوں گے۔طبی مرکزکی جانب سے متاثرین کو باوقار زندگی گذارنے میں مدد کے لیے رہائش، سیکیورٹی، خوراک، ملبوسات، طبی امداد، سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں اور قیدیوں کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقات اور خطرناک حالات میں ان کی گھروں کے اندر امداد فراہم کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا