English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کا مچھیروں کی کشتیوں پر حملہ ناکام بنا دیا،اسلحہ وگولہ بارودبرآمد

share with us

صنعاء :یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں قانونی حکومت کے حق میں برسرپیکار عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی کشتیوں کے شہری مچھیروں کی کشتیوں پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی کشتیوں کو پکڑ لیا گیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،دریں اثنا عرب اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں ایک آئیل ٹینکر کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخلے کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ۔عرب اتحاد نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر چھے بحری جہاز پہلے ہی لنگر انداز ہوچکے ہیں اور ان سے سامان اتارا جارہا ہے جبکہ سات بحری جہاز بندرگاہ میں داخلے کے منتظر ہیں ۔اس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایک اور بحری جہاز گریٹ کے بھی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے ۔اس کو حوثی ملیشیا نے گذشتہ 69 روز سے روک رکھا تھا۔بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے گذشتہ 39 روز سے ایک اور بحری جہاز وولنٹے کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ادھر سلیف کی بندرگاہ پر بھی دو بحری جہاز داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا