English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیر کویت کی جرمنی کے ہسپتال میں نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی عیادت

share with us

کویت سٹی/برلن:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے جرمنی کے ہسپتال میں اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح کی عیادت کی، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔عیادت کے دوران امیر کویت کے ہمراہ شیخ مبارک جابر الاحمد الصباح، شیخ حمد صباح الاحمد الصباح، مکتب امیر کے سربراہ احمد فہد الفہد اور سربراہ پروٹوکول امیری دیوان شیخ خالد العبداللہ صباح الناصر تھے۔دریں اثناسعودی فرماروا ملک سلمان بن عبدالعزیز، مملکت بحرین کے امیر حمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ ، امیر قطر شیم تمیم بن حمد الثانی،متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان و دیگر عمائدین نے بھی اول نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا