English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب :میں پھر لوٹ آیا، بلیو وہیل کا خونی کھیل، 12 سالہ لڑکا بنا شکار

share with us

ریاض:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں وڈیو گیم ’’بلیو وہیل‘‘ نے 12 سالہ لڑکے کو خودکشی پر مجبور کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابہا میں نوعمر لڑکے نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن عبداللہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والے نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔سعودی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن کے بیان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن پولیس دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی اور حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ اگر خود کشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے تو اس کے سدباب کے لیے متعلقہ اداروں سے مل کر حکمت عملی ترتیب دیں گے جس سے اس تشویش ناک صورت حال پر قابو پایا جاسکے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا