English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی عدالت انصاف خوف کی فضا کو ختم کرائے،قطر

share with us

دوحہ:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں قطر نے عرب ممالک کی ناکہ بندی کیخلاف دائر اپیل میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شہریوں کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائم کردہ خوف کی فضا کو ختم کرنا از حد ضروری ہے۔ہفتہ کو قطری برطانوی وکیل لارڈ پیٹر گولڈ اسمتھ نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بھی جو قطری شہری متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں،انہیں مسلسل خوف کی کیفیت کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت انہیں بے دخل کرنے کے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔ جون 2017 میں سعودی عرب،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس کیساتھ سفارتی تعلقات منسوخ کر دیئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا