English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں بے قابو رفتار کا قہر ، سڑک کنارے کھڑی کارسے پولو کار کی ٹکر میں ایک جوان جاں بحق ،تین شدید زخمی 

share with us

منگلور: 27؍جون2018(فکروخبرنیوز)تیز رفتار کار کی سڑک کنارے کھڑی کار سے جا ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے اور مزید تین کے زخمی ہونے کی واردات یہاں منگلور کے مضافاتی علاقہ کنور میں پیش آئی ہے ، مہلوک کی شناخت محمد فاروق کی حیثیت سے کر لی گئی ہے،ذرائع کے مطابق محمد فاروق اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مسجد کے باہر کار میں بیٹھا گپ شپ میں مشغول تھا کہ کہ اسی دوران ایک تیز رفتار بے قابو کار ایک رکشہ کو ٹکرا نے کے بعد ان سے جا ٹکرائی،ٹکر اتنی سخت تھی کہ دونوں کار سڑک سے اتر کر ڈرینیج میں جا گری ، کار کی پچھلی سیٹ پربیٹھے فاروق نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دیگر دو ساتھی بھی شدید زخمی ہوگئے وہیں دوسری کار کا ڈرائیور بھی حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا ، جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے حادثہ سے متعلق منگلور جنوبی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیاہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا