English   /   Kannada   /   Nawayathi

’لو جہاد‘ روکنے کے نام پرمنگلور میں ’ہندو ٹاسک فورس‘ کی تشکیل

share with us

منگلور:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ’لو جہاد‘ کے معاملے پر اکثر ہنگامہ برپا ہوتا رہا ہے اور کچھ سماج دشمن عناصر نے اس ایشو کو اٹھا کر ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں بھی کئی بار کی ہیں۔ اب اس ’لو جہاد‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے منگلورو میں ایک مٹھ کے مذہبی پیشوا نے ’ہندو ٹاسک فورس‘ نام سے ایک تنظیم تشکیل دی ہے جس کا کام لو جہاد جیسے معاملوں کو روکنا ہوگا۔ یہ تنظیم منگلورو کے ’وجردیہی مٹھ‘ کے بانی راج شیکھر نندا سوامی نے بنائی ہے جبکہ ریاست کا ایک بڑا طبقہ اس کی پرزور مخالفت کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’ہندو ٹاسک فورس‘ کی تشکیل کے بعد کچھ لوگوں میں خوف کا بھی ماحول ہے کیونکہ شری رام سینا جیسی تنظیمیں پہلے ہی لو جہاد کے نام پر ریاست کی فضا کو زہر آلود کرتی رہی ہیں اور نئی تنظیم بننے کے بعد ماحول مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہونا لازمی ہے۔ ’ہندو ٹاسک فورس‘ کے مقاصد کو ظاہر کرنے کے لیے راج شیکھر نندا سوامی نے کثیر تعداد میں پوسٹرس اور بینرس تیار کروائے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تنظیم جدید تکنیک کا استعمال کر کے اپنی خصوصی کوششوں کے ذریعہ ذات کی بنیاد پر سماج کی تشکیل کرے گی۔ اس تنظیم کے مقاصد میں ’لو جہاد‘ کے ساتھ ساتھ’لینڈ جہاد‘ کو بھی روکنا شامل ہے۔

اس تنظیم کے مقاصد کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر ’ہندو راشٹر‘ کی تشکیل کی طرف قدم بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو کرناٹک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہے۔ یہی سبب ہے کہ راج شیکھر نندا سوامی کے اس قدم سے کرناٹک کے بیدار لوگ اور دانشور افراد پر مبنی تنظیمیں ناراض ہیں اور کھل کر ان کی مخالفت کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا