English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو ریاستی فارمولے سے مسئلہ فلسطین حل ہوگا،سعودی عرب

share with us

فلسطینی عرصہ دراز سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں،وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،سرابراہ سفارتی مشن خالد المنزلاوی
نیویارک:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا ہے کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہے۔ بد ھ کو نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا کہ فلسطینی ناجائز ظالمانہ قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی پالیسیوں کوطویل عرصے سے جھیل رہے ہیں۔فلسطینی مسلسل مزاحمت پر ہم سب کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مملکت نے اپنے اس غیر متزلزل موقف کا اظہار’’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال‘‘ پر سلامتی کونسل میں ہونے والے کھلے مباحثے میں بھی کر چکی ہے۔ ڈاکٹر خالد المنزلاوی کا کہنا تھا کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا