English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : سی ایف آئی کی طالبات کا حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج 

share with us

منگلورو 26؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے سینٹ انگیس کالج کی انتظامیہ کے خلاف کلاس روم میں حجاب پہننے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے آئین کے خلاف قرار دیا۔ طالبات نے اسکول کے صدر داروازہ پر کھڑے ہوکر انتظامیہ کے اس حکم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کالج انتظامیہ مسلم طالبات کے حجاب پہننے کا حق چھیننے کی کوشش کرہی ہے۔ کالج کے قوانین کے مطابق طالبات کلاس روم میں حجاب نہیں پہن سکتے جبکہ کلاس سے باہر پہننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اعلامیہ اس بات کے خلاف ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ہر طالب علم کی عزت کرتے ہیں۔ پرنسپال کا کہنا ہے کہ کالج کے قوانین کے مطابق کلاس روم میں حجاب پہننے پر پابندی ہے جبکہ باہر پہن سکتے ہیں۔داخلہ کے وقت کالج کے قوانین دئیے گئے تھے جس کے سلسلہ میں طالبات کے والدین بخوبی واقف ہیں۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند طلباء نے بغیر یادداشت پیش کیے احتجاج کیا جبکہ یہ مسئلہ آپسی بات چیت کے ذریعہ بھی حل کرنے کی کوشش کی جاسکتی تھی ۔ دوسری جانب کالج کی سابق طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کے قوانین میں یہ بات درج ہے اگر کسی کو کالج کے قوانین پر عمل کرنا نہیں ہے تو انہیں ایسے کالجوں میں داخلے نہیں لینے چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا