English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی آئل کمپنی کی یومیہ پیداوارکو 12 ملین بیرل تک کیاجاسکتا ہے ،سی ای او آرامکو

share with us

ریاض:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی آئل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امین الناصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں یومیہ 2ملین بیرل کا اضافہ باآسانی کر سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں آرامکو بین الاقوامی منڈی میں اضافی طلب کو بھی باآسانی پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ آرامکو کے سی ای او نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مشترکہ تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں جولائی سے اضافے کے قانون کی منظوری کے بعد نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ سعودی آرامکو کا شمار اس وقت دنیا کی تیسری بڑی کمپنی میں کیاجاتا ہے جو تیل کی پیدا وارمیں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ۔ الناصر نے مزید کہا کہ اس وقت سعودی آرامکو کی تیل کی پیداوار 10 ملین بیرل یومیہ ہے جسے باآسانی بڑھا کر 12 ملین یومیہ تک پہنچایاجاسکتا ہے ۔ الناصر نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی آرگنائزیشن " اوپیک " جن میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے کے علاوہ نان اوپیک ممالک جن میں روس بھی شامل ہے نے متفقہ طور پر چند روز قبل اس بات پر اتفاق کیا تھاکہ جولائی سے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ کیاجائے ۔ یہ فیصلہ تیل کے بعض اہم صارف ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا ۔آرامکو کے سی ای او الناصر نے مزید توقع ظاہر کی کہ اوپیک کے فیصلہ پر جلد عمل درآمد کیاجائے گا ۔تاہم انہو ںنے آرامکو کی ممکنہ پیداوار پر کسی قسم کا تبصرہ نہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ معاہدے میں ہو گا اسے ہر صورت میں پورا کیاجائیگا۔ دریں اثناءسعودی پاور منسٹر خالد الفالح نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اوپیک اور نان اوپیک ممبران آئندہ ماہ سے ایک ملین بیرل یومیہ کے حساب سے اضافی تیل فراہم کریں گے جو کہ عالمی ضرورت کا ایک فیصد ہو گا ۔واضح رہے سعودی آرامکو کمپنی کے سی ای او دہلی میں تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اورہندوستانی تیل کمپنی کے ساتھ 44ملین ڈالر کی لاگت سے قائم کئے جانے والے مجوزہ پیٹرولم ریفائنری اور پیٹروکیمیکل منصوبے میں اشتراک کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کا یہ مجوزہ منصوبہ مغربی ہندوستان میں قائم کیا جائیگا جس میں سعودی عرب اور امارات کی مشترکہ سرمایہ کاری ہو گی ۔ سی ای او الناصر نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو ہندوستان میں پیٹرول کی ریٹل فروخت کے سلسلے میں ہندوستانی پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پرغور کر رہی ہے ۔ آرامکو کی جانب سے ہندوستان کے انرجی سیکٹرمیں بھی شراکت داری کے بارے میں غور جاری ہے ۔ الناصر نے مزید کہا کہ تیل کی مارکیٹ مستحکم ہے جبکہ آئندہ برس 2019 کے لئے بھی مارکیٹ میں تیل کی کافی طلب ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا