English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال کے فارغین جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے تأثرات پر مشتمل کتاب کا اجراء 

share with us

بھٹکل 23؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے امسال عا لمیت سے فراغت پانے والے طلباء کے تأثرات کتابی شکل میں منظر عام پر آچکے ہیں جس کا اجراء جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقدہ جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے سالانہ اجلاس میں نائب مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب بھٹکلی ندوی کے دستِ مبارک سے ہوا۔گلستانِ جامعہ کے نام سے اجراء شدہ اس کتاب میں طلباء کے تأثراتی مقالات جمع کیے گئے ہیں۔ 
اس موقع پر اسٹیج پر موجودمہمانوں و ذمہ داروں نے اس کے مرتب مولوی محمد مہدی ابن محمد ادریس محتشم کو مبارکبادی بھی پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ ملحوظ رہے کہ ہر سال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے ایک بڑی تعداد اپنی تعلیم کا مرحلہ کی تکمیل کے بعد فراغت حاصل کرتے ہیں۔ سالانہ امتحان سے کچھ مدت قبل ان طلباء کے اعزاز میں ایک الوداعی نشست سجائی جاتی ہے جس میں طلباء اپنی تعلیمی روداد بیان کرتے ہوئے مستقبل کے عزائم پر بھی مختصراً روشنی ڈالتے ہیں۔ اپنے تعلیمی سفر کے دوران پیش آنے والے اہم مسائل بیان کرتے ہوئے زیر تعلیم طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم کے حصول کی طرف یکسو ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تقریباً پچپن سالوں سے فارغین کا یہ سلسلہ جاری ہے اور الحمدللہ ہر سال اس فارغین کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے لیکن اس طرح ان کے تأثراتی مقالات کو ایک جمع کرنے کی یہ پہلی کوشش ہے جس سے ایک طرف فارغین کے تأثرات محفوظ ہوجائیں گے وہیں آنے والے طلباء کو اس میں ایک پیغام میں ملے گا۔ ادارہ فکروخبر بھی محمد مہدی ابن محمد ادریس کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا