English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : زچگی کے بعد جواں سالہ خاتون کی منیپال لے جانے کے دوران ہوئی موت 

share with us

عوام نے لگایا ڈاکٹر پر لاپراہی کا الزام 

بھٹکل 23؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے ایک نجی اسپتال میں زچگی کے بعد ایک جواں سالہ خاتون کے منیپال لے جانے کے دوران موت واقع ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ زچگی کے بعد خاتون کی صحت مسلسل خراب ہونے لگی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا مشورہ دیا۔خاتون کو مزید علاج کے لیے منیپال منتقل کیا جارہا تھا اس دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ گھر والوں نے اس موت کا ذمہ دار ڈاکٹرکو بتایا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون کی صحت مسلسل خراب ہوئی ۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں بھی کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشیل میڈیا پر کیا ہے ۔ وھاٹس پر وائرل ہونے والے پیغامات میں لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے قبل بھی اس ڈاکٹر کے ہاتھوں کئی معاملات سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسپتال انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔عوام کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر ہی کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ وہیں ان کے گھر والوں کا بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے بڑی لاپرواہی سے کام لیا۔ خون کی ضرورت پڑ نے پر بھی اس نے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ جب خاتون کی حالت زیادہ خطرناک ہوگئی اس وقت اس نے خون کی ضرورت کی بات کہی۔ اس بات کو لے کر بھی لوگوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر نے مریضہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد فوری طور پر گھر والوں کو کیو ں نہیں بتایا ۔ عوام اس بات کو لے کر کافی سوالات اٹھارہے ہیں کہ بھٹکل جیسے شہر میں بلڈ بنک موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات بعض مریض موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح بھٹکل میں ہائی ٹیک اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ہنگامی حالت میں مریض کو کنداپور ، منیپال یا منگلور منتقل کرنا پڑتا ہے اور وہاں پہنچنے تک مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ لہذا شہر والوں کو اس طرف فوری توجہ دیتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنا نہایت ضروری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا