English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیلا دکشت کا مطالبہ :عام انتخابات میں راہل گاندھی اپوزیشن کی قیادت کریں

share with us

 

نئی دہلی:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت نے اپوزیشن پارٹیوں سے نیا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 2019 میں اگر موجودہ حکمراں جماعت کو چیلنج کرنا ہے تو راہل گاندھی کو اس کی قیادت سونپ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مودی  حکومت کے خلاف متحدہ محاذ اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے  اور ہم انہیں اس وقت چیلنج دے سکتے ہیں  جب ایک ہی شخص ساری پارٹیوں کی قیادت کرے اور میری نظر میں راہل گاندھی ہی اس کے لیے سب سے موزوں ہیں ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو  اب اپنے اختلافات بھلا کر متحدہوجانا چاہئے تاکہ  موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جاسکے ۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات اور دیگر  ضمنی انتخابات   کے نتائج کی جانب انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  کانگریس ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور اسی کے ناطے راہل گاندھی کو اس محاذ کی قیادت سونپ دینی چاہیے اور مشترکہ لائحہ عمل مل بیٹھ کر بنا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے سربراہ و سینیئر رہنما اس جانب پیش رفت کر رہے ہیں اور اب اسے حتمی شکل دے دینی چاہیے۔پارٹی میں سونیا گادھی کے  تعلق سے  پوچھےجانے پر انہوں نے کہا کہ  وہ پارٹی کی گارجین  ہیں اور وہ اس عہدے پر بنی رہیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا