English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں مسلح شخص نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

share with us

فلوریڈا:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اورلینڈو کی ایک رہائشی عمارت میں گھریلو تنازعے پر ایک مسلح شخص نے رات گئے ایک خاندان کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے گھر کا محاصرہ کرکے اغوا کار کو ہتھیار ڈالنے کا کہا جس پر مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کردیا۔ اور ساری رات اہل خانہ کو یرغمال رکھنے کے بعد صبح سویرے چار بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔گھر کے اندر سے گولیاں چلنے کی آوازیں آنے کے بعد پولیس گھر میں داخل ہوئی تو چار بچوں کی لاشیں زمین پر پڑی تھیں جن کی عمریں 1 سال، 6 سال، 10 سال اور 11 سال کے لگ بھگ ہیں جب کہ مسلح شخص کی لاش بھی قریبی کمرے میں موجود تھے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کا موبائل اور اسلحہ ضبط کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گھر کی مالکن نے مسلح شخص کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کے گھر پر قبضہ ہوگیا ہے۔ قتل ہونے والے چار بچوں میں سے دو بچے انہی خاتون کے ہیں جب کے دیگر دو بچوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قاتل کے بچے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا