English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل رمضان بازار بھائی چارگی کی واضح مثال,جہاں ہر مذہب کے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں 

share with us

بھٹکل 11؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے پرانے علاقہ میں رمضان بازار کے نام پر لگنے والی دکانیں ہر ایک کی توجہ حاصل کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں۔ نصف رمضان گذرنے کے بعد شہری بلدیہ کی جانب سے پرانے علاقہ میں جہاں شہر کا اہم بازار ہے وہاں پر عارضی دکانوں کے لیے عرضیاں طلب کی جاتی ہیں ۔ اس بازار سے ملنے والے منافع کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ عرضیاں داخل کرتے ہیں۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ باکڑوں کی تقسیم ہوتی ہے ۔ کئی افراد سالوں سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں اور ہر سال بلدیہ کی جانب سے مقررہ فیس بھر کر عرضیاں داخل کرتے ہیں لیکن قسمت نے ابھی تک ان کا ساتھ نہیں دیا ہے۔امسال صرف 48دکانوں کے لیے ایک ہزار سے زائد عرضیاں داخل کی گئیں۔دکانوں کے لیے قرعہ اندازی کے بعد جس کے نام کی پرچی نکلتی ہے اکثر افراد اپنی دکانیں کسی کو منھ بولی قیمت پر فروخت کردیتے ہیں اور اس طرح وہ بیٹھے بیٹھے منافع حاصل کرتے ہیں۔ دکانداروں میں نہ صرف ریاست سے بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے اس رمضان بازار کی شہرت دیکھتے ہوئے اپنی دکانیں یہاں لگواتے ہیں۔ اسی طرح اس بازار میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آتے ہیں ۔ نہ صرف شہربلکہ شہر کے مضافاتی علاقوں سے بڑی تعداد میں غیر مسلم حضرات یہاں آکر خریداری کا لطف اٹھاتے ہیں۔ جو لوگ ہندو مسلم بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انہیں اس طرح کے بازاروں سے سبق لینا چاہیے جن کے نام تو مسلمانوں کے تہواروں کے نام پر رکھے جاتے ہیں لیکن شرکت تمام مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا