English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کئی روز سے جاری تیز ہوا اور بارش تھم گئی ، رمضان بازار میں عوام کی بھیڑ

share with us

 

بھٹکل 11؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں گذشتہ کئی روز سے تیز ہوا کے ساتھ جاری موسلادھار بارش تھمنے سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بازاروں میں بڑی تعداد میں لوگ عید کی خریداری کرتے دیکھے گئے۔ رمضان بازار میں عوام کی ایک بھیڑ امڈ پڑی اور موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام نے سوچا کہ جلد از جلد عید کی خریداری سے فارغ ہوجائیں۔ منکی ، مرڈیشور ، شیرور ، بیندور وغیرہ سے بھی بڑی تعدا میں لوگوں نے بھٹکل رمضان بازار کا رخ کیا۔ خریداروں کو دیکھ کر دکانداروں بھی خوش نظر آئے۔ ہر ایک گاہکوں کو اپنی جانب سے متوجہ کرنے کی کوشش میں تھا۔ اس بیچ عوام کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ امسال رمضان بازار میں گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں وہ بھیڑ نظر نہیں آرہی ہے جو رمضان بازار کی رونق سمجھی جاتی تھی۔ وقفہ وقفہ سے بارش ہونے سے کئی لوگ اپنی خریداری کے لیے مکمل طور پر بارش کے رکنے کے انتظار میں ہیں وہیں بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ امسال اسکولوں کے داخلہ ، رمضان کی خریداری اور پھر عید کی تیاری ایک ساتھ آنے سے عوام کے جیب بھی ہلکے ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے عوام گھروں میں رہنے میں عافیت سمجھ رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا