English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے وار کیا:امریکی مشیر تجارت  

share with us

ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے وار کیا ، ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں، پیٹرنیوارو

واشنگٹن:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرتجارت پیٹرنیوارو Peter Navarroاور مشیراقتصادیات نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو جہنمی قراردے دیا،ان کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی نے پیٹھ پیچھے وارکیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم کے بیان سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر مشیرتجارت پیٹرنیوارو غصے میں آگئے،انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔امریکی مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اورٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔مشیراقتصادیات لیری نے کہا کہ ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا