English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقامی زائرین مسجد الحرام کے بجائے قریبی مساجد میں تراویح پڑھیں، انتظامیہ

share with us

حرم مکی شریف میں غیر معمولی بھیڑ ہے ،مقامی افراد بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کو موقع دیں


مکہ مکرمہ:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسلام امور، دعوت و ارشاد نے کہا ہے کہ مقامی زائرین مسجد الحرام کے بجائے قریبی مساجد میں تراویح پڑھیں۔ حرم مکی شریف میں غیر معمولی بھیڑ ہے جس کے باعث مقامی افراد بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کو موقع دیں۔اسلامی امور ، دعوت اور ارشاد نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ حرم مکی شریف میں غیر معمولی ازدحام ہے ۔ مقامی افراد حرم مکی شریف کے بجائے قریبی مساجد میں تراویح پڑھیں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کیلئے ایثار کریں۔ وزارت نے تمام مساجد کے ائمہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ نمازیوں سے اپیل کریں کہ وہ اپنے محلے کی مسجد میں تراویح پڑھنے کا ہتمام کریں۔وزارت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ حدود حرم کے اندر واقع تمام مساجد میں نماز پڑھنے کا اجر ویسا ہی ہے جیسا حرم شریف میں نماز پڑھنے کا ہے۔ مقامی افراد خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی انہیں چاہیے کہ وہ حدود حرم میں واقع کسی بھی مسجد میں تراویح پڑھیں۔ بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کو موقع دیں ۔ سکون اور اطمینان سے پڑھی جانے والی نماز بھیڑ اور لوگوں کو اذیت دینے سے بہتر ہے۔وزارت نے مکہ مکرمہ میں جگہ جگہ آگاہی بورڈ بھی نصب کردیئے ہیں جن میں مقامی افراد کو اپنے محلے کی مساجد میں تراویح پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا