English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب،عسیر کے سرد خانوں میں موجود 410متوفین کی نعشیں ان کے ملکوں کو روانہ

share with us

متوفین کی نعشوں کی فہرست میں پاکستان 135کے ساتھ پہلے اور بنگلہ دیشی تارکین وطن دوسرے نمبر پر ہیں 

جدہ:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شہر عسیر میں سرد خانوں میں موجود 410متوفین کی نعشیں ان کے ملکوں کو روانہ کردی گئیں۔عسیر میں پوسٹ مارٹم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز آل حب شان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال یکم محرم سے 29ذو الحجہ تک شعبے نے ریجن کے مختلف اسپتالوں کے سرد خانوں میں رکھی گئیں 410متوفین کی نعشوں کو ان کے ملک روانہ کیاہے۔ ان میں سر فہرست پاکستانیوں کی نعشیں تھیں جن کی تعداد135رہی۔ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی تارکین ہیں جن کی تعداد71تھی۔ اسی طرح 58ہندوستانی، 46 مصری، 34 ایتھوپی، 27 فلپائنی، 16 نیپالی، 10 افغانی، 4 انڈونیشی، 3ترکی،2سری لنکی، 2 ارٹیری، ایک امریکی اور ایک نائیجری تارکین کی نعشیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کا شعبہ متوفی کو وطن روانہ کرنے کا اجازت نامہ اس وقت فراہم کرتا ہے جب یقین ہوجائے کہ طبعی موت تھی۔ طبعی موت نہ ہونے کی صورت میں متوفی کو سرد خانے میں رکھا جاتا ہے یہاں تک کہ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ ایسے تارکین کی نعشیں بھی سرد خانوں میں رکھی جاتی ہیں جنہیں لاوراث شمار کیا جاتا ہے یا وہ جن کے ورثا بیرون ملک ہیں۔ حادثات میں وفات پانے والے افراد کو بھی سرد خانے میں رکھا جاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا