English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کے شہریوں کیلئے حج،عمرے پر کوئی پابندی نہیں

share with us

حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، سعودی سفارت خانہ


جدہ:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ قطر کے شہریوں کیلئے حج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں اور سعودی عرب قطری حاجیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا کہ قطری شہریوں کے حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔اسلام ااباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے جس دن قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ وہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور عمرہ اور جج کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں نے جو نظام وضع کیا ہے اس کے مطابق انہیں تمام ترسہولیات مہیا کرے گا۔لہٰذا قطری حکام کے منفی رویئے اور اپنے ہی شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کے خود ساختہ بحران پر توجہ حاصل ہو۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا