English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی رحمتوں، برکتوں اور خصوصیتو ں کےساتھ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع، مکہ مکرمہ پہنچنے والے معتمرین اور زائرین کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ

share with us

 مکہ مکرمہ :06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور خصوصیتو ں کےساتھ رمضان المبارک کا آخری عشرہ  شروع ہو گیا۔ مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچنے والے معتمرین اور زائرین کی تعداد میں بھی ہوشربا حد تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ ، مکہ مکرمہ میونسپلٹی ، محکمہ صحت، محکمہ شہری دفاع، سیکیورٹی کے اداروں ، ہلال احمر سمیت تمام سرکاری و نجی اداروںنے ضیوف الرحمان کو حرم شریف آنے جانے کی سہولتیں فراہم کرنے ، حرم شریف میں عبادت ، تلاوت ، تراویح اور قیام اللیل میں شرکت کیلئے آسانیوں کے جملہ انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلئے۔ ہر ادارے نے رمضان کے آخری عشرے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا اہتمام کیا ہے۔اندرون ملک سے بھی لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی رمضان کا آخری عشرہ مقدس شہر میں گزارنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بھی آتے جاتے ہیں اور وہاں ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس نیز اپنے اعزہ اور دوست احباب کے مکانات پر بھی قیام کرکے اپنا یہ خواب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے 10ہزار سے زیادہ افراد زائرین کی خدمت کیلئے تعینات کئے ہیں۔ 24گھنٹے صفائی کے شاندار انتظامات کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ تراویح کے دوران معتمرین ہی مطاف میں دیکھے جاسکیں گے۔ نمازیوں کو تراویح اور قیام اللیل کے دوران مطاف میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔ بزرگ ، معذور اور کمزور زائرین کیلئے 700الیکٹرک وہیل چیئر کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 10ہزار عام وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ حرم شریف کی تمام منزلوں اور صحنوں میں سادہ اور ٹھنڈے آب زمزم کا بہت عمدہ انتظام کردیا گیا ہے۔ 25ہزار سے زیادہ آب زمزم کے کولر مہیا کئے گئے ہیں۔210دروازے کھول دیئے گئے۔

28الیکٹرانک زینے موثر ہیں۔ معذور حضرات حرم شریف آنے جانے کیلئے 38دروازے استعمال کرسکتے ہیں۔ خواتین کیلئے 7دروازے مختص کئے گئے ہیں۔ حرم شریف میں عربی سمیت مختلف زبانوں میں درس کا انتظام کیا گیا ہے۔ گونگوں کیلئے اشاروں کی زبان میں درس کی تفہیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ روشنی، ایئرکنڈیشن اور صوتی نظام کومزید بہتر بنادیا گیا ہے۔ مطاف جانے کیلئے باب الملک عبدالعزیز اورمغرب کی جانب سے شاہ فہد کے توسیعی حصے کے زمینی راستے ، مشرق میں باب السلام اور صفا اور مروہ کے راستے داخلے کی سہولت دی گئی ہے۔ زائرین کی کثرت کو دیکھتے ہوئے توسیعی حرم کے تیسرے منصوبے کے تمام حصے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے باہر کار پارکنگ کے نظام کو مزید موثر بنادیا گیا ہے۔ حرم شریف آنے جانے کیلئے شٹل سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام کے ایمرجنسی اسپتال کو 100سے زیادہ ڈاکٹرز، نرسیں اور معاون اہلکار مہیا کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کو مضبوط رکھنے کیلئے 24گھنٹے ہیلی کاپٹر حرم شریف اور اس کے اطراف پروازوں پر مامور کئے جاچکے ہیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بھی جدہ کے قصر السلام سے مکہ مکرمہ کے قصر صفاء پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ضیوف الرحمن کو پیش کی جانے والی خدمات کا بنفس نفیس جائزہ لیتے رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا