English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوری لنکیش قتل کیس: ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کی

share with us

بنگلور:05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)معروف صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں ایس آئی ٹی نے فرد جرم داخل کر دی ہے لیکن گولی چلانے والے سے متعلق پختہ ثبوت پیش کرنے میں ایس آئی ٹی ناکام رہی۔گوری لنکیش قتل معاملے میں ایس آئی ٹی نے فرد جرم داخل کر دی ہے لیکن 10 ماہ کے بعد بھی اب تک مدلل طور پر ایس آئی ٹی گولی چلانے والے کا پتہ لگانے سے قاصر ہے۔ معاملے میں اب تک صرف ملزم نوین کمار کی گرفتاری ہوئی ہے۔ایس آئی ٹی نے فرد جرم میں کہا ہے کہ وہ فورینسک تفتیش کی رپورٹ کے ذریعہ ایک مشتبہ اور گوری لنکیش کے درمیان کی کڑی کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے ہے۔اس سب کے باوجود اب تک اس چارج شیٹ میں اس مجرم کا کوئی ذکر نہیں ہے، جس نے صحافی گوری لنکیش پر گولی چلائی تھی لیکن ہتھیار کی سپلائی سے متعلق ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ بالکل واضح حقیقت پیش کرتی ہے۔ایس آئی ٹی کے مطابق، ہتھیار نوین کمار نے دیے اور گولی بھی اسی نے مہیا کرایا۔ جارج شیٹ کے مطابق گوری لنکیش ہندو مذہب اور ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف مضامین تحریر کرتی تھیں۔ اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔حالانکہ اس قتل معاملے میں گرفتار ہوئے غیر قانونی ہتھیاروں کے تاجر کیٹی نوین کمار کے اقبالیہ بیان کو فی الحال چارج شیٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا