English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک کی ان مبارک ساعتوں میں گھر بیٹھے بیٹھے بچوں کوآن لائن تلاوتِ قرآن مظاہرہ میں شرکت کا ایک سنہرا موقع

share with us

بھٹکل 05؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) ادارہ لرن قرآن بھٹکل کی جا نب سے بھٹکل ومضافاتی علاقوں کے پندرہ سال اور اس سے کم عمربچوں کے لیے آن لائن تلاوت قرآن مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آپ گھر گھر بیٹھے بیٹھے اپنے بچوں کواس میں شرکت کراسکتے ہیں۔ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے بچوں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ادارہ کے ایک ذمہ دارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے بچوں کو قرآن کریم سے لگاؤ اور ان میں تلاوت کا شوق پیدا کرنے کے لیے یہ آسان ترتیب بنائی گئی ہے۔ چونکہ قرآن کریم کو رمضان المبارک سے خاص مناسبت ہے ، اس لیے اس سے جس طرح بڑی عمر کے حضرات فائدہ اٹھاتے ہیں اسی طرح بچوں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کا مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بچوں کی ہمت افزائی کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ بچے شوق سے اس میں حصہ لیں گے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے جذبہ میں ان کے تلاوتِ قرآن کی بھی تصحیح ہوگی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بچے بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ فکروخبرنے جب یہ بات بعض بچوں کے سامنے رکھی تو اس مقابلہ کے تعلق سے ان میں عجیب جوش ہے اور ہر ایک امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے کی امید میں ہے۔

شرائط 

مسابقہ میں شریک ہونے کا آسان طریقہ:

1) مقابلہ میں صرف بھٹکل و اطراف بھٹکل میں مقیم ۱۵ سال سے کم عمر بچے ہی شریک ہو سکتے ہیں۔

2) اپنی تلاوت کی ویڈیو تیار کریں (زیادہ سے زیادہ دو منٹ)
کیمرہ کی جانب اپنا چہرہ بنائیں اور اپنی تلاوت ریکارڈ کریں (قرآن کی کوئی سورت پڑھ سکتے ہیں)۔ 

3) حکم صاحب کی طرف سے نمبرات تجوید(۳۰نمبر)،طرز ادا و لہجہ (۳۰نمبر) ،تلفظ (۲۰نمبر)اور آوڈیو اور ویڈیو کی کوالیٹی (۲۰نمبر) کے مطابق دئیے جائینگے۔

4) آپ کی ویڈیو لرن قرآن کے YouTube چینل پر اپلوڈ کردی جائیگی ۔جسکی ویڈیو کےملاحظات (views) ۲۰۰۰ سے زیادہ ہوجائینگے انکو مزید ۱۰ نمبرات (بونس پوائنٹس) دئیے جائینگے ۔

5) ١٠ نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے مساھمین کو واٹساپ WhatsApp کے ذریعہ اطلاع دی جائیگی۔ پھر انعامات سے نوازا جائیگا۔

6)  اپنی ویڈیو نیچے دی گئی تفصیلات کے ساتھ اس نمبر پر واٹساپ (WhatsApp )کریں ۔
919108515151+
(١) نام (٢)  والد كا نام (٣) عمر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا