English   /   Kannada   /   Nawayathi

حسین ابا قتل معاملہ میں گرفتار تین پولس اہلکاروں کو کار وار جیل کیا گیا منتقل 

share with us

منگلور:04؍جون2018(فکروخبرنیوز)مویشیوں کے کاروباری حسین ابا کے قتل میں ملوث تینوں پولس اہلکاروں کو آج کاروار جیل منتقل کیا گیا ہے ، خیال رہے کہ کچھ روز قبل حسین ابا اور اس کے ساتھیوں کا مویشی لے جاتے ہوئے بجرنگ دل کارکنا ن نے پولس کے ساتھ مل کر تعاقب کیا اسی بیچ حسین ابا کے ساتھی ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن حسین ابا ان کے ہتھے چڑھ گیا جس کے بعد بجرنگ دل کارکنان نے پولس اہلکاروں کے ساتھ مل کر بے رحمی سے قتل کر دیا ،اور اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی خاطر انہوں نے جائے واردات سے ہٹا کر اس کی لاش کو پیرڈور میں پھینک دیااور اس کی موت فطری موت قرار دینے کی کوشش کی ،اسی کے دوسرے روز ان کا پیچھا کر رہے سب انسپکٹر ڈی این کمار کو معطل کر دیا گیا اور ساتھ ہی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور جیب ڈرائیور کو بھی فارغ کر دیا گیا ،اسی دوران دوسرے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی جس کے دوران انہوں نے اعتراف جرم کر لیا ،جس پر انہیں باقاعدہ طور پر حراست میں لیا گیا تھا ،جبکہ اس معاملہ میں بجرنگ دل کے چار کارکنا ن کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے ،اب تک کل اس معاملہ میں 10لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا