English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا روس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں

share with us

پیانگ یانگ /  واشنگٹن: :02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے امریکا کے سیاسی برتری پر مبنی اور غالبانہ رویے کی شکایت کرتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کم جونگ اْن کو ملاقات کی دعوت بھی دی گئی، جسے انھوں نے قبول کر لیا۔کم جونگ ان نے روسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، شمالی کوریا کے رہنما نے بتایا کہ کوریائی جزیرے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ اسے مرحلہ وار ختم کرنے کو ترجیح دیں گے۔توقع ہے کہ صدر پوتن اور کم جونگان کے درمیان ملاقات رواں سال ماسکو میں ہو گی، شمالی کوریا اور روس کے درمیان یہ رابطے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب شمالی کوریا اور امریکا کے صدور کے مابین ملاقات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پامپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کورین رہنما کے ساتھ ملاقات کے لیے تیاریاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے کم جونگ ان کے خط کا شدت سے انتظار ہے،12جون کی ملاقات سے تنازع کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا