English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمار سوامی حکومت کے قلمدانون کی تقسیم، کانگریس - جے ڈی ایس کے درمیان اب سب کچھ بہتر

share with us

بنگلورو:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس کے دوستی سے ایچ ڈی کمار سوامی نے 23 مئی کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ اس کے 8 دن بعد آخر کار کانگریس جے ڈی ایس کے درمیان قلمدان (وزارت)  کی تقسیم کو لے کراتفاق رائے بن گیا ہے۔ کرناٹک کابینہ میں جے ڈی ایس اور کانگریس برابر قلمدان رکھیں گے۔ وزارت مالیات جے ڈی ایس کے پاس رہے گا جبکہ کانگریس وزارت داخلہ اپنے پاس رکھے گی۔ دونوں پارٹیوں نے اعلان کیا کہ جے ڈی ایس کانگریس مل کر 2019 کا لوک سبھا الیکشن ایک ساتھ لڑیں گی۔جمعہ کو ایچ ڈی کمار سوامی نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ اگلے 5 سال تک وزیراعلیٰ بنے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان وزارت کی تقسیم کو لے کراور وزیراعلیٰ عہدہ کو لے کر اختلاف چل رہا ہے، لیکن وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے تصویر واضح ہوگئی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال  نے کہا کہ سب کچھ طے ہوچکا ہے، جو بھی مشکلات تھیں، انہیں حل کرلیا گیا ہے۔ پارٹی جے ڈی ایس کو وزارت مالیات دینے کے لئے تیار ہے، اس کے بدلے وزارت داخلہ کانگریس کے پاس رہے گا۔ واضح رہے کہ قلمدان پر فیصلے لینے کے لئے جمعرات سے میٹنگ چل رہی تھی۔میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ حکومت کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دونوں پارٹیوں مل کر کوآرڈی نیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی بنائیں گی، جو ہر ماہ ایک بار میٹنگ کرے گی۔  مختلف بورڈوں کی تشکیل میں بھی اس مانیٹرنگ کمیٹی کا مشورہ لیاجائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈرسدارمیا کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے ڈی ایس لیڈر دانش علی کو کنوینر بنایا گیا ہے۔داخلہ، سینچائی، بنگلورو سٹی ڈیولیمپنٹ، ، صنعت اور چینی صنعت، صحت، محصولات، شہری ترقیات، دیہی ترقیات، زراعت، رہائشی، طبی تعلیم، سماجی فلاح و بہبود، جنگل و ماحولیات، لیبر، کان کنی اور ارضیات، خواتین واطفال ویلفیئر، فوڈ اینڈ سول سپلائیز، حج / وقف اور اقلیتی امور، قانون اور پارلیمانی امور، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل اور نوجوان امور، بندر گاہ اور ٹرانسپورٹ کی ترقی کی وزارتیں کانگریس کے حصے میں آئی ہیں۔

معلومات (جی اے ڈی، انٹیلی جنس، پلاننگ)، مالیات ، پی ڈی ڈبلیو، توانائی (بجلی)، کوآپریشن، سیاحت، تعلیم، جانور اور مچھلی پالن، باغبانی اور ریشم کے کیڑوں کاپالن، چھوٹے صنعت، نقل و حمل، معمولی آبپاشی وغیرہ کے محکمے جے ڈی ایس کو ملے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہا تھا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈر وزارت کی تقسیم کے علاوہ تقریباً ہر امور پر متفق ہوگئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کچھ مشورہ دیا تھا، جسے کانگریس کے لیڈروں نے مان لیا ہے۔ کمار سوامی نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں اتحادی حکومت مستحکم ہوگی اور پورے پانچ سال کی مدت بھی مکمل کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا