English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسداللہ اسوسی ایشن کی جانب سے کاپیاں اور اسکول بیگ مفت تقسیم کیے گئے 

share with us

 

بھٹکل31؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹرس تعلیمی اور سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اسداللہ اسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی بیداری مہم کے طور پر گذشتہ کئی سالوں سے غریب اور نادار طلباء وطالبات کے درمیان اسکول بیگ ، کتابیں اور کاپیوں کی مفت تقسیم کی جاتی ہے ۔ تعلیمی سال 2018-19کے لیے بھی غریب اور نادار طلباء کے درمیان کتابیں ، کاپیاں ، اور اسکول بیگ مفت تقسیم کیے گئے ۔ تقریباً 150 بچوں کو یہ کڈس مہیا کراتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔ اسداللہ اسوسی ایشن کے ذمہ ار جناب سمیر پیشمام نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں امسال ہم نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے یہ تعداد 150تک پہنچائی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا ہو اور طلباء کو بنیادی ضروری اشیاء تقسیم کرکے ان کو اس میدان میں آگے بڑھایا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا