English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور اور اس کے مضافاتی علاقو ں میں طوفانی بارش سے 20کروڑ کا نقصان 

share with us

منگلورو 31؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) پیر او رمنگل کے روز منگلور اور آس پاس کے علاقوں میں ہوئی طوفانی بارش تھمنے کے بعد زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے۔ اکثر سڑکیں اب سواریوں کے لیے کھول دی گئیں ہیں البتہ بارش کی وجہ سے بعض سڑکیں ناقابلِ استعمال ہوچکی ہیں جن کی درستگی کا لوگ انتظار کررہے ہیں۔ جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ششی کانت سیتھل نے ریلیف کا کام بھی شروع کرتے ہوئے مہلوکین کے اہلِ خانہ کو معاوضہ کے طور پرپانچ پانچ لاکھ روپئے کاچیک ان کے حوالے کردیا ۔ مہلوکین میں ایک بچی سمیت موہنی نامی پچپن سالہ ایک خاتون بھی تھی جو گھر منہدم ہونے کی وجہ سے ملبے میں پھنس کر ہلاک ہوگئی ۔ اسی طرح مکتا بھائی نامی اسی سالہ شخص گھر میں پانی میں داخل ہونے سے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق منگلور میں تقریب بیس کروڑ روپئے کا نقصان ہواہے جبکہ پورے ضلع میں نقصان کی مالیت کا اندازہ بیس کروڑ روپئے لگایا گیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے منگلور میں 35گھر منہدم ہوگئے ہیں، بیالیس گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ضلع بھر میں کل 483گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈی کے مطابق منہدم گھروں کے مالکان کو دو دنوں کے اندر معاوضہ دیا جائے گا۔ 29مئی کے روز صرف چھ گھنٹے میں منگلور میں 368ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کے روز ضلع بھر میں 156.8ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بجلی گرنے کی وجہ پتور ، پڈوبدری اور کڈابا تعلقہ میں اموات ہوئیں ہیں۔ جنوبی کنیرا اور اڈپی دونوں ضلع میں کل ملا کر 803گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا