English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباکے لئے بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی طرف سے اسکالرشپ کا اعلان

share with us

 فارم پہونچانے کی آخری تاریخ دس جون ہے

بھٹکل/دبئی:31؍مئی2018(فکروخبر/پریس ریلیز)تعلیم قوموں كے ارتقا كی علامت اور ترقی كی ضمانت ہے، جس قوم كا معیارِ تعلیم جتنا بلند ہوتا ہے اسكی ترقی كے امكانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوتے ہیں اور اس كے افراد كی سوچ میں بھی بلندی اور پختگی پائی جاتی ہے۔ معیارِ تعلیم كو بلند كرنے كیلئے ضروری ہے كہ اعلیٰ تعلیم كا حصول آسان اور ہر فرد كی اس تك رسائی ممكن بنائی جائ- 

   معاشرہ كے بیشتر طلبہ كے لئے مالی وسائل كی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے بھٹكل مسلم جماعت دبئ نے  کئی سال پہلے طلبہ كے لئے اسكالرشپ اسكیم كا آغاز كیا، جس كے تحت قومی مركزی تعلیمی ادارہ انجمن كے سكول وكالجس میں زیر تعلیم مستحق طلبہ كا اسكالرشپ كی صورت میں مالی تعاون كیا جاتاہے اور انہیں دركار دیگر سہولیات بھی فراہم كی جاتی ہیں-

        گذشتہ سال سے اسکالرشپ پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جو طلبہ مستقبل میں جرنلزم، Law اور سول سروسز (IAS, IPS, IFS) میں جانے کا رجحان رکھتے ہیں انہیں PUC اور Degree اسکالرشپ کے لئے ترجیح دی جائیگی مزید ان طلبہ کی خصوصی امداد اور رہنمائی کی جائیگی. 

         جو طلبہ اس کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ مطلوبہ فارم رابطہ آفس بھٹکل سے حاصل کریں اور مقررہ تاریخ سے پہلے تک اسے جمع کریں، فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ10 جون ہے. 

            فقط

         جنرل سکریٹری

         بی ایم جے ڈی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا