English   /   Kannada   /   Nawayathi

6ماہ میں لیپ ٹاپ چلانا سیکھو ورنہ گھر جاو،نیپالی وزیر اعظم کا وزراء کو انتباہ

share with us

کھٹمنڈو:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے تمام وزرا ء کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 6ماہ کے اندر لیپ ٹاپ استعمال کرنا سیکھ لیں بصورت دیگر انہیں برطرف کر دیا جائیگا۔گذشتہ روز وزیراعظم کے پی شرما نے نیپال نیشنل ٹیچرز آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آفس کو 6ماہ کے اندر پیپر لیس سسٹم پر لایا جائیگا،کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے تمام وزراء کو واضح طور پر آگاہ کر دیا کہ 6ماہ کے بعد کابینہ کے اجلاسوں میں ایجنڈا کو صرف لیپ ٹاپس پر ڈسکس کیا جائیگا اور اس مقصد کیلئے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اہلیت نہ رکھنے والے وزراء کو الوداع کہہ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نیپال کو انفارمیشن ٹیکنالوجی فرینڈلی ملک بنا ناان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا