English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی آئل ٹینکرز کو ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا،امریکی وزیردفاع

share with us

واشنگٹن:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ حوثی ملیشیا نے اپریل میں سعودی آئل ٹینکر پر جو میزائل داغا تھا وہ ایران سے حاصل کیا گیا۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ بحر احمر میں جہاز رانی کو درپیش خطرہ اس وقت واضح ہو کر سامنے آ گیا جب یہ دیکھا گیا کہ ایران کے بھیجے ہوئے میزائل نے کس طرح آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں عالمی پانی میں سعودی آئل ٹینکر کو حوثی ایرانی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ المالکی نے واضح کیا کہ اتحادی فورسز کے بحری جہازوں کی مداخلت کے بعد حملے کی کوشش ناکام ہو گئی اور آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا۔کرنل المالکی نے زور دے کر کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ آبنائے باب المندب اور بحر احمر میں بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔اس کے نتیجے میں ماحولیاتی اور اقتصادی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا