English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہریوں کیلئے حرمین ٹرین کا ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر(آج)شروع ہوگا

share with us

سعودی شہری مکہ مکرمہ ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے،ٹرین انتظامیہ 


مکہ مکرمہ:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی شہریوں کیلئے ہر ہفتے کے اختتام پر حرمین ٹرین میں مفت سفر کا آغاز جمعہ سے کیا جائے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس کا مقصد سفر کے خواہش مند شہریوں کو اس تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔حرمین ٹرین کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سعودی شہری مکہ مکرمہ ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔اس طرح وہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے دونوں مقدس شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔ سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے سعودی عوام کی آرا اور تجاویز کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ الرمیح نے بتایا کہ ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر کا یہ سلسلہ تجارتی بنیادوں پر حرمین ٹرین کے آپریشن کے شروع ہونے تک جاری رہے گا۔ ٹرین تجارتی بنیادوں پر ستمبر سے فعال ہو گی۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا