English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں موسلادھار بارش سے بھاری نقصان ، ہائی وے اتھاریٹی کے خلاف عوام کا احتجاج 

share with us

 

منگلورو 31؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) پمپ ویل کے قریب بارش کے پانی کی وجہ سے ہوئے نقصان کی وجہ سے آج عوام نے ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کیا ۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق دو روز قبل طوفانی بارش سے علاقہ کے مکانات کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہائی وے اتھاریٹی نے سڑک پر پانی نہ آنے کے لیے روک لگادی ہے جس کیو جہ سے پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا اور عوام کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے ہائی اتھاریٹی کے افسران نہیں چاہتے کہ بارش کا پانی سڑک پر بہے۔ اس صورتحال اس وجہ سے ہوئی ہے کہ ہائی اتھاریٹی کی اس تعلق سے منصوبہ بندی ٹھیک نہیں ہے۔ اس احتجاج کی قیادت مقامی کانگریسی لیڈر آشا ڈی سلوا نے کی بعد میں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے شرن پمپ ویل بھی اس احتجاج کا حصہ بنا ہے۔ آشا کا کہنا تھا کہ ہم نے بارش کے ایام شروع ہونے سے قبل ہی ہائی اتھاریٹی سے اس معاملہ کو حل کرنے کی مانگ کی تھی لیکن انہوں نے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ ہم اس وقت تک اپنے گھروں کو نہیں جاسکتے جب تک پانی وہاں سے نہ نکالا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا