English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات ملازمین کو سب زیادہ تنخواہیں دینے والے ۱۰ ممالک کی فہرست میں

share with us

برلن:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی کے ڈوئچے بنک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کردیئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کے دوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈوئچے بنک ہرسال مئی میں عالمی نرخ میپ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں مہنگائی، ملازمین کی تنخواہیں، شہریوں کی اوسط آمدن اورٹیکسوں سمیت دیگر امور پر بحث کی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شہر جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم سے کم 3 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں سب سے زیادہ مشاہرے دینے والے شہروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ایسے10 شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دبئی کا نام بھی شامل ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ یوں دبئی لندن، سنگاپور اور فرینکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے ہے۔سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ میں ملازمین کی کم سے ماہانہ تنخواہ 5764 امریکی ڈالر ہے۔ فہرست میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں میں زیورخ پہلے نمبر پر ہے۔دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلفورنیا کا شہر سان فرانسیسکو ہے جہاں اوسط تنخواہ 4974 امریکی ڈالر ہے۔نیویارک 4115 امریکی ڈالر تنخواہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 3914 ڈالر،، امریکی شہر بوسٹن میں 3740، ناروے کے شہر اوسلو میں 3664، شکاگو میں 3650، ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں 3462، امارات کے شہر دوبئی میں 3447 اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اوسط تنخواہ 3389 امریکی ڈالر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا