English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارش کے پانی میں بہہ جانے والی نو سالہ لڑکی کی لاش بازیافت 

share with us

 

اڈپی 30؍ مئی 2018(فکرخبر نیوز) بارش کے پانی میں بہہ جانے والی نو سالہ اسکولی طالبہ کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ندھی اچاریا اپنی بہن کے ساتھ اسکول سے لوٹنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ ایک پل پارکرنے کے دوران دونوں بہنیں پانی کے تیز بہاؤ میںآ گئی ۔ مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے نیشا (12) کو بچالیا لیکن اس کی چھوٹی بہن ندھی کو نہیں بچاسکے۔ بدھ کے روز صبح سے این ڈی آ ر ایف نے تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔ اس دوران ایک مقامی شخص منوہر کو جائے واردات سے تقریباً سو میٹر کی دوری پر اس کی لاش ملی۔ اس طرح حادثہ کے 16گھنٹے بعد لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پریکا میری فرانسیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد متأثرہ خاندان کو چار لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا علان کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ندھی گنپتی پرائمری اسکول کی طالبہ تھی۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا