English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ سعودی شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریگی

share with us

جدہ :30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں سعودی شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریگی۔ ٹرین مسافروں کو کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے مکہ مکرمہ او رمدینہ منورہ کا سفر کرائیگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حرمین ٹرین چلانے والے گروپ کے ساتھ معاملات طے پاچکے ہیں۔ مفت سفر ہر ہفتے کے آخر میں مہیا ہوگا۔ٹرین کا باقاعدہ آغاز ستمبر سے ہوگا۔16رمضان کو مدینہ سے مکہ مکرمہ کا سفر پہلی بار مفت کیا جائیگا۔پھر ہر ہفتے یہی سہولت ستمبر تک جاری رہیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا