English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارش سے متأثرہ علاقوں میں فوری راحت رسانی کے کام پر زور دیا جائے 

share with us

 

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ حکام کو جاری کیے احکامات 

بنگلور و 30؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) منگلور میں بارش کے قہر کی وجہ سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کے لیے وزیر اعظم نریندری مودی نے ٹویٹ کرکے فوری طور پر متأثرہ علاقو ں میں راحت رسانی کے کام پر زور دیا ہے وہیں ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے متأثرین کو فوری طور پر راحت پہنچانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اخباری بیان میں سب سے پہلے متأثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے پر زورد یا ہے۔ اس کے ساتھ بنیاد ی ضرورتوں بجلی ، اورسڑکوں کی مرمت پر توجہ دی جائے۔ ضرورت پڑنے پر اسکولی چھٹیوں میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ راحت رسانی کے لیے پہلے مرحلہ میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں متأثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ حکام کو حالات پر گہری نظر رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں جس کی وجہ سے حکام حالات پر گہری نظر رکھے ہیں اور پل پل کی خبریں حاصل کرر ہے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ پیر کی رات سے زور دار بارش نے منگلور اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ساھت ضلع اڈپی میں اپناقہر مچادیا جس سے عام زندگی پوری طر ح مفلوج ہوکر رہ گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا