English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں بارش کا قہر ، پورا شہر زیر آب ، تین افراد ہلاک 

share with us

 

منگلور و30؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں دو روز سے جاری بارش نے پورے شہر میں قہر مچادیا ۔ بارش کے موسم کے شروع ہونے سے قبل ہوئی بارش نے ایسا قہر برپا کیا کہ کئی علاقے زیر آب ہوگئے ۔ دکانوں اور مکانوں میں پانی گھس آیا ۔ آمدو روفت پوری طرح متأثر رہی۔ ٹرین اور ہوائی سرویس بھی متأثر رہی ۔ سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوگئی اور اس طرح پوری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہونے کی خبریں بھی ذرائع سے موصول ہوئیں ہیں۔ اس بارش کے نتیجہ میں پڈوبدری کے ایک اسکول کی طالبہ پانی میں بہہ گئی ، کارکلا میں گرام پنچایت کی ایک خاتون ممبر ہلاک ہوگئی اور اودے نگر میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسکولوں میں کالجوں میں بروز منگل بھی چھٹی رہی اور زور دار بارش کو دیکھتے ہوئے تیس مئی کو چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق زور دار بارش کی وجہ سے نالیوں کا پورا سسٹم فیل ہوگیا اور نالیوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے پانی پورے شہر میں پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔ صنعتی علاقے کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں بھی پانی بھرنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا